سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگ اسطرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلوکے گھرجارہے ہیں: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں حکوت نام کی کو ئی چیز نہیں ہے حکو مت کی نہ کو ئی اوقات ہے نہ معاملات ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے گروتھ منفی ہوگئی ہے قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ سماجی را بطے کے ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے حکو مت سے مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 9مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں معصوموں کو رہا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دن میں 3باربے کارخطاب کررہاہے،حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں،پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کوچھو سکتی ہے، آ ئی ایم ایف سے چھٹی ڈالر307روپے کا،دوستوں سے تنہائی،معاشی تنزلی،اقتصادی تباہی، سیاسی بحران یہ ہے ان کی کارکردگی غریب کے پاس قبر کے پیسے نہیں وہ اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اسطرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلوکے گھرجارہے ہیں بزدل عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے پارٹی چھوڑنے میں بھی میراتھن ریس لگی ہے،یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائیگی،ہردور میں ضرورت مندوں مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے اس لئے جمہوریت ناکام ہوتی ہے،اورکوئی حکومت5سال پورے نہیں کرتی۔