پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس کا جواب 30 مئی تک جمع کرانے کا حکم دیا۔پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران، بینک اکاونٹ فراہم کرنے والے بینک ملازمین گواہان کا جرح کرنے کی اجازت دی جائے اور یہ کہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے 4 ماہ کا عرصہ دیا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل نوید انجم آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔