روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

کراچی (پی پی آئی)ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت بدستورمتاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ریلوے لائنوں، کوچز اور لوکو موٹوز کی خرابی، حادثات، موسم اور سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث گزشتہ ماہ ٹرین آپریشن کے ایک ہزار سے زائد گھنٹے ضائع ہوئے ملک بھر میں چلنے والی 780 ٹرینوں میں سے 289تاخیر کا شکار رہیں جبکہ بروقت آمدورفت کی شرح صرف 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔