جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (پی پی آ ئی) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، امریکہ پاکستان میں جمہوری اصولوں اور اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ کرتا ہے مگر اس کی کسی ایک سیاسی امیدوار یا کسی دوسرے پر کوئی پوزیشن نہیں ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دورانامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ’ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا کسی دوسرے پر ہماری کوئی پوزیشن نہیں۔ ہم جمہوری اصولوں کے احترام اور مساوی اطلاق کا مطالبہ کرتے ہیں، اظہار رائے کی آزادی، اور دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی، اور یقیناً پاکستان میں ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا تمام لوگوں کے لیے احترام کیا جائے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ جمہوری اصولوں کے احترام، اظہار رائے کی آزادی اور دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں – پاکستان میں، دنیا کے ہر دوسرے ملک میں۔