ہم نے تو دو دو سال جیلیں کاٹیں لیکن پارٹی نہیں چھوڑی: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرِ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے تو دو دو سال جیلیں کاٹیں لیکن پارٹی نہیں چھوڑی، 9 مئی کو عمران خان نے جو ریڈ لائن کراس کی وہ کوئی جمہوری ملک برداشت نہیں کرتا۔ذرائع کے مطابق نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے سوالات کے جواب میں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی کئی مہینے جیلیں کاٹی ہیں اور انھیں جیل گئے ابھی چار پانچ روز بھی نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں نے تو دو دو سال سے چھ چھ مہینے تک جیلیں بھگتی ہیں اور ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک غیرفطری پارٹی تھی اور یہ صرف عمران خان صاحب کے گرد ہی گھومتی ہے۔ 9 مئی کو عمران خان نے جو ریڈ لائن کراسے کوئی مذہب جمہوری ملک برداشت نہیں کرتا۔ امریکہ میں ایسا کام جب ٹرمپ کے حمایتوں نے کیا تو ہزاروں کی تعداد میں انھیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا اور اسی طرح برطانیہ میں بلوؤں کے بعد 24 گھنٹے عدالتیں چلا کر ملوث افراد کو قرار واقعی سزائیں دی گئیں۔

Next Post

عمران نیازی کا پورا خاندان گردن تک بدترین کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے: عابد شیر علی

Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پورا خاندان گردن تک بدترین کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ […]