جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کا پورا خاندان گردن تک بدترین کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پورا خاندان گردن تک بدترین کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے عظمی خان کی 5500 کنال اراضی مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر اور بغیر قبضے کے خریداری کی تحقیات شروع کر دی ہیں۔ سلائی مشین سے زمینوں تک لوٹ مار کی معلوم نہیں کتنی داستانیں پوشیدہ ہیں۔ ایک اور ٹو ئٹ میں عابد شیر علی نے کہا کہ آ ڈیو لیکس کمیشن کے ذریعے 9 مئی کے سانحے میں ملوث پی ٹی آئی قیادت بے نقاب ہو گی۔ اس کا سازشی چہرہ سب کے سامنے آ جائے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 20 کانفرنس منعقد کرکے دنیا کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ یہ بھی پی ٹی آئی کے دور کا تحفہ ہے جب کشمیر پر شب خون مارا گیا تھا۔ عمران نیازی نے اپنی حکومت کے دوران چین کو بھی پاکستان سے دور کرنے کے جتن کیے، لیکن آج چینی قیادت نے سب سے پہلے جی 20 کا بائیکاٹ کیا۔ فتنہ خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں اب تک صاف ہو رہی ہیں۔