بلاول بھٹو کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آ باد /شمالی وزیرستان(پی پی آ ئی)پیپلز پا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہا کرتے ہو ئے شہداکے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے خودکش دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہو ئے کہا کہ چیک پوسٹ پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وطن کے قابل فخر بیٹوں نے جانیں قربان کی۔انہوں نے کہا کہ وطن کی دھرتی کو وطن دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا عبرت ناک انجام ہوگا۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں3
اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔ 3

Next Post

نو مئی کے واقعات، تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے:خواجہ آصف

Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر […]