کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کراچی سے کوئٹہ کیلئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرند ہ ٹکرا گیا،جس کے بعد پرواز کراچی واپس اتارلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اڑان کے 5 منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کوبراڈ سٹرائیک کی اطلاع دی،اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ ایئربس اے 320 طیارہ بحفاظت لینڈکر گیا،طیارے کو ہینگر میں منتقل کرکے اس کا معائنہ کیاجارہاہے۔

Next Post

کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی حکومت کی درخواست مسترد

Wed May 24 , 2023
کراچی/اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی،بجلی کی قیمتوں […]