کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی حکومت کی درخواست مسترد

کراچی/اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں۔

Next Post

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار اور شہری شہید

Wed May 24 , 2023
شمالی وزیرستان (پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شمالی […]