شمالی وزیرستان (پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔دھماکا ہونے کے کچھ دیربعد ہی ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Next Post
کورکمانڈر ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں ماخوذپی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی قیدیوں کی وین میں حالت غیر
Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آئی)کورکمانڈر (جناح) ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں گرفتارپی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا خدیجہ شاہ نے عدالت کے […]
