کورکمانڈر ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں ماخوذپی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی قیدیوں کی وین میں حالت غیر

لاہور(پی پی آئی)کورکمانڈر (جناح) ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں گرفتارپی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا خدیجہ شاہ نے عدالت کے باہر قیدیوں کی وین میں پولیس اہلکار کو بتایا کہ میری طبیعت خراب ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے لایا گیا توخدیجہ شاہ نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت خراب ہو رہی ہے، میں دمے کی مریضہ ہوں گرمی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات ہیں، عدالت میں پیش کیا جائے۔پولیس اہلکار نے جواب میں کہا کہ آپ کے کیس کے تفتیشی افسر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، جیسے ہی آئیں گے آپ کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گا بعد ازاں گاڑی کو چھاوں میں کھڑی کر دیتے ہیں۔

Next Post

گرمی بڑھتے ہی ملک بھرمیں بجلی کی طلب میں 7ہزار میگاواٹ اضافہ

Wed May 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار تقریبا 17ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 21ہزار میگاوٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی طلب 14ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 21ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت شہری علاقوں میں دو سے چار […]