قصور (پی پی آئی)قصورمیں تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھری پٹڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ جنریٹر کرایہ پر لے کر آئے جس کا دھواں ان کی جان لے گیا۔کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا تھا جس سے نوبیاہتا جوڑے کا دم گھٹ گیا،پی پی آئی کے مطابق دونوں میاں بیوی شرافت علی اور سونیا کی نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ایس ایچ او احد گجر کا کہنا تھا کہ ورثانے متفقہ طور پر کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بغیر پوسٹمارٹم کے نعشیں تھوڑی دیر بعد ورثاکو دے دیں گے۔
Next Post
جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں رابطے شروع
Wed May 24 , 2023
نیویارک/کراچی(پی پی آئی) جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں عالمی برادری سے رابطے شروع ہیں جن میں واضع کیا جارہا ہے کہ نواب آف جوناگڑھ نواب مہابت خانجی اور قائداعظم محمد علی جناح نے ویانا کنونشن کے تحت ریاست کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے […]
