شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا

راولپنڈی(پی پی آ ئی)ملک بھر میں جمعرت کے روز یوم تکریم شہدائے پاکستانزور شور سے منایا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دیں،دشمن کے پروپیگنڈے سے قطع نظر شہدا کو کبھی فراموش نہیں جائے گا۔جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں وطن عزیز کی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی،25 مئی کا دن قوم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے،پاکستان کے نظریات کو برقرار رکھنے کیلئے جانیں نچھاور کیں،شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔ شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا،شہدا کی لازوال قربانیوں ں کو کبھی کسی کو حقیر نہیں ہونے دیا جاسکتا،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ قوم فخر اور عزم کرتی ہے کہ ملک قابل فخر خاندانوں کا مقروض رہے گا، کچھ بھی ہوجائے، شہدا ہمارافخر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

Next Post

شہداکو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں کوئی نام تک نہیں لیتا: بلاول بھٹو

Thu May 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔یومِ تکریمِ […]