شہداکو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں کوئی نام تک نہیں لیتا: بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔یومِ تکریمِ شہدا کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Next Post

چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے:صدر مملکت

Thu May 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہداکی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ہے، آج ہم مادر ِوطن کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے آباؤ اجداد […]