فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں: شیخ رشید

راولنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اورسابق وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کررہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آرہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب جج یہ کہتے ہیں آپ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اور ٹویٹ ڈلیٹ کریں، تو دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں، لوگوں کو صرف کیمروں کے آگے سے گزرا جارہا ہے، کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کررہے ہیں جو ہمشیہ سے کرتے آرہے ہیں، جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں اْن پر بھی وقت آنے والا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اْن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو پہلی بار پارٹی چھوڑ رہا ہو، جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے وہ اللہ کی رضا کے لیے کام کر رہے ہیں، اللہ کی رضا مخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے، میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے، لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے،، انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا۔

Next Post

وادی تیراہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 3 پولیس اہلکار زخمی

Thu May 25 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) وادی تیراہ میں پولیس ٹیم پر حملہ ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔باڑہ کی وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی […]