اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کہاں ہیں، آج بھی پیش نہیں ہوئے۔جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی درخواست کی ہے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ عثمان بزدار کو پیش کریں پھر درخواست واپس لے لیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی انکوائری جاری ہے، تفتیش کے لیے طلب کریں گے، وارنٹ گرفتاری 6 ماہ بعد جاری ہوں گے۔بعدازاں عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Next Post

سابق ایم پی اے پی ٹی آئی جاوید اختر انصاری اور ڈاکٹر حیدر علی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Thu May 25 , 2023
ملتان/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری اور ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جا وید اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت […]