پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے جواب میں رد عمل میں کہا کہ میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے،جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر لیگی رہنما مریم نواز نے میں بدلے پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور انھوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف انھوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا خاص طور انھیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لیے عمران خان آلہ کار بنے،ہاں، ہمارا قدرت کے نظام انصاف پر کامل ایمان ہے، اور جو ہم دیکھ رہے ہیں ہو یہی قدرتی نظام انصاف کے ہی مناظر ہیں۔ اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے۔عمران خان کے اس مؤقف کو رد کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مریم نواز کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جو ان کے والد نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو اس بدلہ لے سکیں۔مریم نواز نے کہا کہ اب جو عمران خان کہہ رہے کہ جو انھوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھا وہ اتناغلط تھا کہ اب یہ سب ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ ایک اور ٹو ئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بیقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے! تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر!۔