اسلام آباد (پی پی آئی) خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو حکم دیا ہے کہ ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، وہ 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل قانونی طریقہ کار کے تحت کروانے کی ہدایت کی، ریمارکس میں کہا گیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قانونی طریقہ کار کے تحت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
Next Post
روپے کی گھٹتی قدر اور سبسڈیز ختم کرنے سے مالی مشکلات میں اضافہ
Thu May 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی)روپے کی گھٹتی قدر اور سبسڈیز ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی وجہ سے ملکی آبادی کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ طبقہ اپنی ضروریات اور اخراجات محدود کرنے پر مجبور ہے۔ پی پی آئی کے مطابق متعدد ایسے […]
