پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی 1766 ڈالر تھی۔حکام ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی، ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی، 2022-23 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالرسے کم ہ وکر341.6 ارب ڈالرپرآ گیا۔اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بہتری، 8 ہدف کے مقابلے کارکردگی 8.49 فیصد رہی، تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری، 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے 10.44 فیصد گروتھ رہی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر 6.93 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق فوڈ سروسز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس سیکٹر نے بھی 4.1 فیصد کا گروتھ ٹارگٹ پورا کر لیا، ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج کی کارکردگی ہدف سے بہتر 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہول سیل اور ری سیل سیکٹر 6.5 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہ کرسکا، منفی 4.4 فیصد رہی، پبلک ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی منفی رہی، 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 7.76 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق انشورنس سیکٹر کی کارکردگی 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے منفی 3.82 فیصد رہی، تعمیرات کا شعبہ 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 5.5 فیصد رہا۔