پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سے بھی نیچے چلی گئی: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشیدنے کہا ہے کہ میں 50سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، ناامیدی کفر ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے، موسم بہار آکر رہے گا، جیسے تیسے بھی الیکشن ہوکر رہیں گے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوار میثاق آمریت کی گود میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گروتھ صفر ہے،ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے، غربت،مہنگائی،بیروزگاری اورکاروباری تباہی سے معاشی،سیاسی،اقتصادی صف ماتم بچھی ہے، پاکستان کی کرنسی سری لنکا،گھانا اور افغانستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔