پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی جانب سے 121 مقدمات میں کاروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پی پی آ ئی)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی تو عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے نشاندہی کی کہ 71 سالہ شخص کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جس پر عدالت نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی باتیں ٹاک شو کیلئے بہترین ہیں۔سرکاری وکیل نے بتایاکہ عمران خان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں جتنا ریلیف عمران خان کو دیا گیا شاید ہی کسی کو ملا ہو جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے عدالتوں میں روزانہ سائلین کو حفاظتی ضمانتیں ملتی ہیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت سے عمران خان نے ملک بھرمیں درج مقدمات کی کاروائی روکنے اور ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی استدعا کررکھی ہے۔