سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور ذرائع کا کہناہے کہ فروری میں عائد کئے گئے 177 ارب روپے کے ٹیکسز آئندہ وفاقی بجٹ 2023 – 24 میں برقرار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے ٹیکسز برقرار رہنے سے حکومت کو 500 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا، اور لگڑری اشیا پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے، اور نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی ماں یٹرنگ ہوگی، جب کہ ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی، ایف بی آر کو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔