جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

کراچی: سندھ کے عثمان خان نے دفاعی چیمپئن محسن امین کو شکست دے کرچھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ سے باہر کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں سندھ کے عثمان خان نے پنجاب کے دفاعی چیمپئن محسن امین کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو فریم سے ہرایا۔ عثمان خان کی جیت کا اسکور62-54، 69-15،12-72، 19-73اور19-64 سے رہا۔ دیگر میچوں میں سندھ چیمپئن حارث ندیم، حنین عامر، عبدالرحیم ، شارق علی ، نعمان اقبال ، محمد فہیم، حمزہ اکبر، محمد فہد، محمد رفیق، محمد ابراہیم، عامر طارق جنید بابر ، سیف اللہ اورماجد علی نے بھی کامیابی حاصل کی۔

Next Post

برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے

Tue Feb 18 , 2014
ویلنگٹن: برینڈن میکولم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر میکولم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے […]