ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

کرا چی /اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد اضلاع میں آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد 30 مئی تک ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے ملک میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 30 مئی کے دوران بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکان ہے، اور اس دوران سندھ کے شہر کراچی، سکھر، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانولہ سمیت پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔