ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے زیر تحقیق 9 مبینہ آڈیوز کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو لیکس کمیشن نے زیرتحقیق 9 مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کر دیے۔پیمرا کے آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کر کے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی۔ سپریم کورٹ کے جج اورچوہدری پرویزالٰہی کے درمیان آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ عمران خان اورمسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیوکا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی خوشدامن اور وکیل کی اہلیہ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا۔پرویز الٰہی اورارشد جوجا ایڈووکیٹ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراور وکیل طارق رحیم کی آڈیوکا ٹرانسکرپٹ، پرویزالٰہی اور صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ اور فواد چوہدری اوران کے بھائی فیصل چوہدری کے درمیان مبینہ آڈیوکاٹرانسکرپٹ، ثاقب نثارکے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔