دادو(پی پی آئی) دادو کی عدالت کے احاطے میں حملہ آوروں نے نے فائرنگ کر کے 3 مخالفین کو قتل کر دیا، حملہ آوروں نے فرار ہونے کی بجائے پولیس کو گرفتاری دیدی۔پی پی آئی کے مطابق دادو کے قریب دیرینہ دشمنی نے 3 افراد کی جان لے لی، مقتولین پولیس کی کسٹڈی میں عدالت لائے گئے تو عدالتی احاطے میں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 2 سگے بھائیوں عرفان اور محبوب سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔مسلح حملہ آوروں نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لئے۔
Next Post
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
Fri May 26 , 2023
کوئٹہ، پشاور،اٹک(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کے دوران818 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی، برا?مد شدہ چرس جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی 2گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں […]
