سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹر وے پولیس کے ڈیلی الاؤنس میں 2سو فیصد اضافہ کی سمری وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں دو سو فیصد سے زائد اضافے کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ نے 1 تا 4 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 8 سے بڑھا کر 16 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس بڑھا کر 96 ہزار جبکہ گریڈ 21 کا 80 ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔گریڈ انیس اور بیس کے افسران کا سولہ ہزار 5 سو بڑھا کر 65 ہزار 600 کرنے کی سفارش کی ہے۔وزارت خزانہ نے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کا ڈیلی الاؤنس 12 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 51 ہزار 200 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔سمری میں گریڈ 12 تا 16 کے ملازمین کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 28 ہزار 800 روپے جبکہ گریڈ 5 تا 11 کے ملازمین کا 8 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 17 ہزار 6 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔