سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے نو مئی کے واقعات کی روشنی میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے مجبور کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے سے دور ہو جاؤں، میں اب پارٹی کے سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔خسرو بختیار نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، کور کمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی چھوڑ دی تھی۔ ایک سال قبل میں نے پارٹی قیادت سے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی قومی اداروں کے ساتھ مہاز آرائی پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا 25 سال کا تجربہ، مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم اور محاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔