پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی، ڈکیتی مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج قتل

راولپنڈی(پی پی آ ئی) راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کر دیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج سردار امجد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جج بطور نیب کورٹ آزاد کشمیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔