پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 324 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق منگل کی صبح مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز سست روی کا شکار تھا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا بیان سامنے آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ پر اس کا مثبت اثر دیکھا گیا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ انگیج رہنے کا بیان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف ایم ڈی سے رابطے کے بعد سامنے آیا۔