ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف کو لانے سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے: فرخ حبیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے عداد و شمار دیکھ کر یہ نتیجہ الزام کیا جاسکتا ہے کہ عمران خان کی حکومت تبدیل کرکے نالائق اعظم شہباز شریف کو لانے سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹس، ترسیلات ذر، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ہو شربا کمی ہوئی ہے، لیکن ان کی ترجیحات عمران خان کو ختم کرنے پر ملک کا چاہے جتنا مرضی نقصان ہوجائے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ہو ئی، ترسیلات زر کا حجم 22 اعشاریہ 7 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 26 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال جولائی سے اپریل برآمدات میں 13 اعشاریہ 6 فیصد،رواں مالی سال برآمدات کا حجم 23اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہاہے۔ اس کے باؤجود حکو مت کی تر جیحات عمران خان کو ختم کرنے پر ہے ملک کا چاہے جتنا مرضی نقصان ہوجائے۔