کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بجلی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

اسلام آ باد /مظفر آ باد/گلگت(پی پی آ ئی)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے شونٹر ہائی پاور پراجیکٹ سمیٹ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ایکنک اجلاس میں اجلاس میں وادی نیلم میں 48 میگاواٹ شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈز کی تعمیر اور سکردو میں 26 میگاواٹ شگر تنگ ہائیڈرو پاور منصوبہ کی منظوری دیدی گئی۔دوسری جانب وفاق نے سندھ کے شدید تحفظات کے بعد پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں فیصلے تک منصوبوں کو مؤخر کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کہتے ہیں گریٹر تھل کینال فیز ٹو،چوبارہ کینال منصوبوں اور پانی کی تقسیم پر سندھ کے شدید اعتراضات ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں میں پانی معاملے پر اتفاق رائے تک ایکنک کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں فیصلے تک منصوبوں کو ملتوی کردیا گیا۔