کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کو نقصان پہنچانا امت مسلمہ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے:سربراہ ق لیگ

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج محفوظ اورمظبوط پاکستان کی ضمانت ہے، پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اورمظبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اورافغانستان کی حالت دیکھ لیں۔ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہو گئی ہے، جذبات، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔سربراہ ق لیگ نے مزید کہا کہ فوج پر تنقید کرنے والے شام،عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں، پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزورکرنا ہے، پاکستان اورپاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کامرکزہے۔