پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین محفوظ، جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں،عطا تارڑ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ کسی خاتون کیساتھ کسی جیل میں بدتمیزی کا تصور بھی نہیں،خواتین محفوظ ہیں جیل مینوئل کے مطابق جو سہولیات ہیں دی جارہی ہیں۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت شرپسندی کی گئی،9 مئی کے واقعات قوم کے اتحاد پر حملہ تھا، جھوٹ پر مبنی منظم مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پر شہدا سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے،پارا چنار میں جنازے کی ویڈیو کو 9 مئی واقعات سے لنک کیاگیا،ہر وہ کام کیا جارہا ہے جو جرائم پیشہ اور ملک دشمن کرتے ہیں،فوجی تنصیبات پر دھاوا بولنے والوں نے ملکی سالمیت پرحملہ کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ قوم کا 190 ملین پا?نڈ قومی خزانے میں نہیں جمع کروایا گیا،9 مئی کے واقعات پر شہید قرار دے کر فوٹیج چلوا کر پروپیگنڈا کیاگیا،ایک واقعہ ہوا ہی نہیں اس کو اصل بنا کرپیش کیاگیا،جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کو 9 مئی سے لنک کیا جارہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ کسی خاتون کے ساتھ کسی جیل میں بدتمیزی کا تصور بھی نہیں،بیرونی ملک سے مدداور عالمی میڈیا کی توجہ کیلئے جھوٹی مہم چلائی گئی،خواتین محفوظ ہیں جیل مینوئل کے مطابق جو سہولیات ہیں دی جارہی ہیں،خدیجہ شاہ اربوں روپے کماتی ہیں ان کا ایک ایک جوڑا35 لاکھ کا ہوتا ہے،ان کو جیل میں گرمی لگتی ہے جیل میں قیدیوں سے بدبو آتی ہے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں آہنی ہاتھوں سے ان سے نمٹیں گے،عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ اگران لوگوں کو سزا نہ دی گئی تو جیلوں کے دروازے کھول دیئے جائیں،عجیب روایت ہے آپ ظلم بھی کریں اور مظلوم بھی بنیں،ان کاکہناتھا کہ عدلیہ پارٹی بننے سے گریز کرے۔