پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی مشکلات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمز کیلئے فنڈز میں اضافے کی تجویز

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)معاشی مشکلات کے باوجود نئے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمز کے لیے فنڈز میں انیس ارب روپے اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرا ئع کے مطابق نئے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے موجودہ مالی سال کے مقابلے میں انیس ارب زیادہ یعنی نواسی ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رواں مالی سال پارلیمنٹرینزکی اسکیموں کے لیے ستر ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ بعد میں ترقیاتی بجٹ ایک سو گیارہ ارب روپے تک بڑھا دیا گیا۔نئے مالی سال آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے ننانوے ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این ایچ اے کے لیے بیانوے ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ضم شدہ اضلاع کے لیے پچپن ارب،بجلی کے منصوبوں کے لیے چوالیس ارب، ریلویز کے لیے بتیس ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔