پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 واقعات میں حماد اظہر اور اسلم اقبال کا مبینہ کردار سامنے آ نے لگا

لاہور (پی پی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو لاہور میں ہونے والے جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور اسلم اقبال کا بھی مبینہ کردار سامنے آ رہاہے۔ میڈیاذ را ئع کے مطابق اس حوا لے پولیس نے کہا ہے کہ حماد اظہر اور اسلم اقبال کا نو مئی کے واقعات کے دوران پارٹی سربراہ اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہواجبکہ دونوں کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن بھی تبدیل ہوئی، دونوں رہنماوں کے رشتہ داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکاہے، میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے اور رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ حماد اظہر کے سیکریٹری اور دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیاہے لیکن یہ دونوں رہنما ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں تاہم انکشاف ہواہے کہ دونوں کا ابھی تک مختلف سموں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔