کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں ایک بار پھر کانگو کی وبا بے قابو، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے متعدد اضلاع ایک بار پھر کانگو وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں جہاں اس وائرس سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو وائرس کے 35 کیسز رپو رٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ایسا پہلی بار نہیں ہواہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا پھوٹی ہے بلکہ 80 کی دہائی کے آخر اور 90 کی دہائی کے وسط میں بھی اس وبا سیدرجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبائی حکومت کی اس وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے حوالے سے دلچسپی کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے میں 4 دہائیوں سے کوئی ریسرچ سیل ہی قائم نہیں ہوسکا۔2001 سے 2023 کے دوران تقریباً ہر سال ہی لورالائی اور موسیٰ خیل اضلاع سے کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد کی یہ شکایت عام ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے اضلاع میں متاثرین کے علاج اور جانوروں کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکی۔