کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کا معاملہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر ڈی جی رینجرز اور سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجر اور آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر خود آئیں۔ انھوں نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اپنی اپنی ایف آئی آر لے کر آئیے گا، اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز، آئی جی اس معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں۔سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندہ بھی موجود تھے اور جسٹس محسن اختر کیانی نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے۔انھوں نے ریمارکس دیے کہ آرڈر کا مقصد اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں۔انھوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤں گا۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ سماعت پر بندہ بازیاب نہ ہوا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو طلب کریں گے، انھوں نے کہا کہ اگر پھر بھی بندہ بازیاب نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤں گا۔ 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم ہے تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں۔ درخواست کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔