کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس کی فراہمی اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلا آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔جیل حکام نے شہریار آفریدی کو الگ سیل میں رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ وہ سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں۔جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ آپ اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کو سیل میں رکھا گیا ہے۔ اس پر سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے، بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا۔اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔