لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ بورڈ کے آئین پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، کمیٹی کو بگ تھری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اس پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک اور کرکٹ بورڈ کے مفاد میں فیصلہ کیا جاسکے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری کمیٹی کے اراکین 14 مارچ سے قبل استعفیٰ دے کر پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم جو اراکین مقررہ تاریخ سے قبل اپنا استعفیٰ نہیں دیتے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ریجنز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے 4 زونز بنائے جائیں گے جن میں سابقہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ہمیں ملے گی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی) مصالحے بھی مہنگائی میں لہر میں شامل ہو کر عوام کی پہنچ سے
کراچی(پی پی آئی)سندھ میں دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور دوران ڈیوٹی
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکملہیں اور یہ
پشاور(پی پی آئی)انٹرا پارٹی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کیلئے نئی کابینہ تشکیل دے دی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کا ابتدائی 9 ماہ میں مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ زمین پر
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد میں دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2
لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر کے صدرشاہ غلام قادر نے کہا ہے
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر