غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمشید دستی کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پارلیمنٹ کے ایک معزز رکن ہے، مگر ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے اراکین پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ سراسر جھوٹے اور قطعی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 23 کیمرے لگئے ہوئے ہیں، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں میرے حکم پر اضافہ کیا گیا تھا،جمشید دستی کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے،بہترہوتا ایسے الزمات کے ثبوت اسپیکر کو دیتے،لاجز میں آنے والی گاڑیوں کی ڈگی سمیت بھرپورچیکنگ ہوتی ہے،گاڑی میں آنے جانے والے افراد کی رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے یا سینیٹر صاحبان کی گاڑی یا ڈگی چیک نہیں ہوتی،اسپیشل برانچ اور پولیس نے دعویٰ کے ساتھ یہ الزامات مسترد کیے،پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور مجرے کا انتظام ہو ہی نہیں سکتا،جمشید دستی اس دن،وقت اور تاریخ کا تعین کریں،ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں، ہم تعین کریں گے کون اس دن لاجزمیں آیا تھا کون باہر گیا تھا۔

Latest from Blog