پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

کوئٹہ(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔بالآخر چیئرمین پی ٹی آئی نے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔