متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نہ مجھے ادویات دی گئیں اور نہ ہی باتھ روم جانے دیا گیا: پرویز الٰہی

گوجرانوالہ (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رات مجھے حوالات میں رکھا گیا،مجھے ادویات بھی نہیں دی گئیں اور نہ ہی مجھے باتھ روم جانے دیاگیا۔تفصیلات کے مطاق ہفتے کے روز چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کے دو کیسز میں سینئر سول جج محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیاہے۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا۔ایک سوچی سمجھی سازش ہے،ہم چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں۔صحافیوں نے عدالت آمد پر پرویز الٰہی سے گفتگو کی کوشش کی اور سوال کیا کہ آپ کو رات کہاں رکھا گیا؟ چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ جہاں سب کو رکھا جاتاہے، حوالات میں رکھا گیا، بیمار ہونے کے باوجود مجھے میری ادویات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔