پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمشید دستی کے الزامات، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشید دستی کے الزامات کے بعد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ، درخواست گزار نے ملوث ارکان کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔محمود اختر نقوی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمشید دستی کے ارکان اسمبلی پر شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ شراب نوشی میں ملوث پارلیمنٹیرینز کو نااہل قرار دے کر تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جمشید دستی کو ثبوتوں سمیت عدالت طلب کیا جائے۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ، سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔