بغداد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی۔بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا، وزیر خارجہ کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی، وزیر خارجہ کو درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔
Next Post
جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت کر لی گئی
Tue Jun 6 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ شر پسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ […]
