پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

13اگست اسمبلیاں توڑنے کیلئے ریڈلائن ہے:شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ا لیکشن رک نہیں سکتے ہیں،13اگست اسمبلیاں توڑنے کیلئے ریڈلائن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی چھتریوں پرآوارہ سیاسی پرندے ادھرسے اْدھربیٹھ رہے ہیں لیکن دانہ کس کوپڑتاہے فیصلہ ہوناباقی ہے، معاشی سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے25ارب ڈالردنیاکے دینے ہیں ہمارے پاس ریزرومیں صرف4ارب ڈالرہیں دیرسویرالیکشن کروانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی پاکستانی کرنسی پیچھے چلی گئی ہے13جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جوداؤپے لگائی داؤپے صرف غریب لگااپنی ذات کیلئے قانون بنائے اورکیسوں سے نجات پائی، جوسیاسی کھچڑی پک رہی ہے، اْسکی ہنڈیاں ابھی چولھے پرنہیں چڑھی جب ہنڈیا اتریگی توپتالگے کہ کچھڑی بنی ہے یاکھچڑا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیاالیکشن کروانے کاباربارمشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت نتیجے سے باخبر اورخوف زدہ ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی اوراقتصادی استحکام کوجنم دے سکتاہے، حالات اتنے سنگین ہیں کہ آئین وقانون دم توڑرہاہے، نون لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، مال غنیمت میں حصہ نہیں اوراْڑن والے سیا سی پرندے بھی انکاری ہیں۔