پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کا بہترین وقت ہے: بلاول بھٹو

بغداد (پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق برادر ممالک ہیں جو مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں سے منسلک ہیں، دونوں اطراف ایک دوسرے کے لیے بے پناہ نیک خواہشات موجود ہیں، مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے ذریعے اپنے برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ عراق کے دوران بغداد میں پاکستانی اور عراقی تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور عراقی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران ہم نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں عراق کے ساتھ تعاون اور پانی کے انتظام اور زراعت میں مہارت کے اشتراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تعاون کے نئے اور اختراعی خیالات کو تلاش کرنے کا عزم کیا ہے جس میں کنیکٹیویٹی، بندرگاہوں کے رابطے اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون شامل ہیں، دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہم نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ویزا کے لچکدار نظام اور کاروباری وفود کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور عراق نے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جن کا مقصد ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینا اور سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت میں توسیع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے لوگوں کے درمیان رابطوں اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو کافی حد تک فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تجارت دونوں ممالک کے درمیان وسیع امکانات کے مطابق نہیں، پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش مارچ 2022 میں بغداد میں منعقد ہوئی جس میں 20 ملین ڈالر کے سودے ہوئے،یہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عراق بزنس فورم دونوں اطراف کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور تجارتی شراکت داروں کے درمیان جی ٹو جی روابط اور کاروباری نیٹ ورکنگ کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔