خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اربوں روپے کا فائدہ

کرا چی(پی پی آ ئی) سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد بڑھوتری دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 255.52 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 41923.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران 0.61 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار 33 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے زائد کا فائدہ ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاجر دوست بجٹ متعارف کرانے کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں زبردست دلچسپی ہوئی ہے جس کا تسلسل ا?ئندہ کاروباری روز کے دوران بھی مل سکتا ہے۔