پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارہ کروڑ سے زائد کی مبینہ کرپشن کی انکوائری،مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(پی پی آ ئی)بارہ کروڑ سے زائد کی مبینہ کرپشن کی انکوائری،ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے۔ عامر سہیل مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ مقدمہ میں زہرہ الہٰہی اورعامر سہیل کو بھی نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورکی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔