شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ق لیگ اور متحدہ کا 35 سال سے زیادہ کا تعلق آج بھی قائم ہے: چودھری شجاعت

لاہور(پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے حکومتی اتحاد جماعت(ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اْن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔پی پی آئی کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم وفد کے ارکان نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔ ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا (ق) لیگ سے 35 سال سے زیادہ کا تعلق ہے، جو آج بھی قائم ہے۔